میر مرتضیٰ بھٹو نے ساری زندگی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی، مقررین 196

میر مرتضیٰ بھٹو نے ساری زندگی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی، مقررین

میر مرتضیٰ بھٹو نے ساری زندگی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی، مقررین

خانیوال (سعید احمد بھٹی) سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے،سابق وزیر اعظم پاکستان شہید بےنظیر بھٹو کے بھائی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ماموں شہید مرتضی بھٹو کی 25 ویں برسی کی تقریب زیر صدارت سید ارسلان مرتضٰی حیدر ایڈووکیٹ ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم خانیوال منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو نے ساری زندگی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی۔انہوں نے آمر ضیاء الحق مردود کے مارشل لاء کا ڈٹ کر مقبلہ کیا

۔وہ انہی ھاتھوں سے شہید ھوئے جن نام نہاد قوتوں نے بےنظیر بھٹو کو شہید کیا جنہوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا۔یہی وہ عناصر ہیں جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ھیں۔ھمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ھوگا۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ھاتھ مظبوط کرنا ھو نگے۔آخر میں شہید مرتضی بھٹو سمیت دیگر شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز لائرز فورم کے ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں