Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جہانیاں میونسپل کمیٹی آفس جہانیاں میں امن کمیٹی کی میٹنگ ڈی ایس پی سرکل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں کی. خصوصی شرکت

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) میونسپل کمیٹی آفس جہانیاں میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی. خصوصی شرکت ڈی ایس پی سرکل جہانیاں مہر غلام مرتضیٰ سیال اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا نے کی. جبکہ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کی. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے امام عالی حضرت امام حسین علیہ السلام کے رسم چہلم کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا.

اجلاس میں لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ رسم چہلم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں. جبکہ ڈی ایس پی سرکل جہانیاں مہر غلام مرتضیٰ سیال نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور چیکنگ کے بغیر کسی بھی شخص کو جلوس اور مجلس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا

کہ جلوس اور مجلس میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، مشکوک افراد کے بارے فوراً انتظامیہ کو اطلاع کریں. میں خود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں جلوس کی مانیٹرنگ کروں گی اور سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آپ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں. اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے میونسپل کمیٹی جہانیاں میں چینی پوائنٹ کی جگہ کا جائزہ لیا.

Exit mobile version