کبیروالا پولیس تھانہ نواں شہر کی کاروائی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار 152

کبیروالا پولیس تھانہ نواں شہر کی کاروائی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

کبیروالا پولیس تھانہ نواں شہر کی کاروائی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

کبیروالا (سعید احمد بھٹی) پولیس تھانہ نواں شہر کی کاروائی کرتے ہوئے موبائل فون پر لڑکی بن کر شہریوں کو لوٹنے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا کبیروالا تھانہ نواں شہر کے اے ایس آئی مظہر نوناری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موبائل فون پر لڑکی بن کر اور لڑکیوں کی آواز نکال کر لوگوں کو بہلا پھسلا کر انہیں اپنے پاس بلانا اور انہیں بلیک میل اور ان کے ساتھ ڈکیتی جیسی سنگین وارداتیں کرنے والا 3 رکنی گینگ مقبول احمد زاہد اور خیرات احمد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اپنا جرم بھی قبول کرلیا ہے تینوں ملزمان کو اے ایس پی کبیروالا کے سامنے پیش کیا گیا

جہاں تینوں نے اقرار جرم کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثر شخص غلام محمد بھٹی نے بتایا کہ اس گروہ نے علاقے میں نوسر بازی ڈکیتی چوری اور موبائل فون پر لڑکیوں کی آواز میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنا کاروبار بنایا ہوا تھا ۔اور ہم پولیس امید کرتے ہیں کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں