ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ صدر 136

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ صدر

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ صدر

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) تھانہ صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری محمد رمضان
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری محمد رمضان نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا میرا عزم ہے علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کرکے ہی دم لونگا پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے اور یرگز اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہے مزید انکا کہنا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں وہ جب تک تعینات رہیں گے

انکی پوری کوشش ہوگی کہ عوام کے پولیس کے ساتھ روابط بڑھیں پولیس اور عوام دوستی کم نہ ہو عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ڈی پی او بہاولنگر ظفر علی بزدار کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد کی زیر نگرانی ہم نے کاروائیوں کے عمل کو تیز کر دیا ہے تھانہ صدر کی حددو میں دوران گشت مشکوک افراد کو چیک کیا جاتا ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا عمل جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں