148

جہانیاں رسم چہلم شہداء کربلا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل نے جلوس کی مانیٹرنگ کی

جہانیاں رسم چہلم شہداء کربلا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل نے جلوس کی مانیٹرنگ کی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) تحصیل جہانیاں میں رسم چہلم شہداء کربلا اور حضرت امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں مہر غلام مرتضیٰ سیال اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا کے ہمراہ علم و ذوالجناح کے جلوس کی مانیٹرنگ کی. فول پروف انتظامات کئے گئے. مومنین کو بہتر سہولیات فراہم کی گئی.

پرامن اور بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ امام بارگاہ حسینیہ جہانیاں نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں مہر غلام مرتضیٰ سیال ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ، امن کمیٹی کے ممبران. رسکیو 1122 کے انچارج محمد ندیم ، اور علماء کرام کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں