پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد تحصیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد تحصیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمٰن بلوچ نے سائلین کے مسائل سن کر فوری طور پر ازالہ کیا اس موقع پر نائب تحصیلدار چوہدری محمد ندیم، آصف ریڈر اسٹنٹ کمشنر ہارون آباد، غلام مصطفیٰ ہیڈ کلرک، ریڈر ٹو تحصیلدار چوہدری عثمان انعام، پٹواری و گرداور حضرات موجود تھے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمٰن بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تاکہ سائلوں کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے بہترین خدمت فراہم کی گئی ہے کسی بھی پریشانی یا شکایت کی صورت میں سائلین مجھے بالمشافہ مل سکتے ہیں