سنگجانی حلقہ این اے 54 یوسی ڈھوک عباسی اور اس کے ملحقہ علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
اسلام آباد(سنگجانی بیورو رپورٹ)حلقہ این اے 54 یوسی ڈھوک عباسی اور اس کے ملحقہ علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین سڑک کی ٹوٹ پھوٹ تو ہے ہی مگر گلی محلوں کا حال وہ انسان چلنا دور کی بات جانور بھی نہ چل پائیں تیرہ اکتوبر کو اسد عمر کا جلسہ تھا اگر اہل علاقہ نے احتجاج کا اعلان کیا جس پر اسد عمر کو جلسہ موخر کرنا پڑا ڈھوک عباسی کی مین سڑک پر بڑے بڑے گڑھوں میں گندا پانی کھڑا رہنا معمول کی بات بارشوں میں یہاں پر گزرنا محال ترقیاتی کاموں کے جال سوشل میڈیا پر ہی نظر آتے ہیں
اہل علاقہ۔سابق ڈپٹی میئر اعظم خان نے بھی اپنے آبائی علاقے کی طرف توجہ نہ دی ہم نے پی ٹی آئی کو تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہوئے ووٹ دیا شاید کئی علاقوں میں تبدیلی آ سکے نون لیگ کے دور میں بھی ان علاقوں کے ساتھ بہت ظلم کیا گیا اب ہم اپنا آزاد امیدوار کھڑا کریں گے اہل علاقہ۔سیاسی شعبدہ باز ترقیاتی کاموں کا حوالہ دے کر ووٹ لے جاتے ہیں مگر اس بار عوام تبدیلی لائے گی اہل علاقہ ۔گیس کا کریڈٹ تبدیلی سرکار اپنے اوپر لے رہی ہے جبکہ اس یہ عظیم ہیں اس کو منظور کروایا یہی حال گولڑہ روڈ کا بھی ہے
وہاں کے سابق ڈپٹی میئر ذیشان حیدر نقوی بھی اسی علاقوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں مگر انہوں نے بھی کوئی توجہ نہ دی حلقہ این اے 54 تباہی و بربادی کا منظر پیش کرتا ہوا نظر آتا ہے تبدیلی سرکار کا احتساب صرف زبانی کلامی ہے خاص کر یوسی 48 کو مد نظر رکھ جائے ایسا لگتا ہے جیسے یہ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کا حصہ ہی نہیں اہل علاقہ۔بارشوں کی وجہ سے سڑک پر کریک پڑ چکے ہیں اور مختلف جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس علاقہ سے منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ کئی سالوں سے سڑک کی خستہ حالی کی طرف کبھی توجہ نہیں دی گئی نہ ہی سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت نے عوامی مشکلات کے حل کیلئے کوئی قدم اٹھایا ہے۔ڈھوک عباسی میں پانی کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں
حکومت کو کوئی توجہ دہے رہی لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ حکام نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ہر ماہ سڑک کی تعمیر کی نوید سنا کر عوام کو مطمئن کر دیا جاتا ہے۔ گڑھوں اور تجاوزات کے باعث سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے مگر کوئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔ ادھربڑھتی تجاوزات نے عوامی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، چی رشتہ سٹینڈ نے بھی ہر طرف سے ٹریفک بند کر رکھی ہوتی ہے۔ڈھوک عباسی اور گولڑہ شریف کو ملانے والا واحد مین روڑ عرصہ دراز سے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔
اہل علاقہ نے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔کئی دہائیوں سے روڈ گزشتہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے روڈ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جس سے حادثات معمول بن چکے ہیں ٹوٹے ہوئے روڈ سے مہنگی گاڑیوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے گاڑی سے نکلنے والے پتھروں سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایاکئی مرتبہ افسران بالا منتخب نمائندوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے لیکن کوئی عمل نہیں ہو رہا ۔اہل علاقہ نے اسد عمر چیف کمشنر اسلام آباد د یگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اس روڈ کو جلد سے جلد تعمیر کروایا جائے۔