Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

راولپنڈی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت آج کمیٹی روم میں سونامی شجرکاری مہم کے تحت اہم اجلاس

راولپنڈی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت آج کمیٹی روم میں سونامی شجرکاری مہم کے تحت اہم اجلاس

راولپنڈی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت آج کمیٹی روم میں سونامی شجرکاری مہم کے تحت اہم اجلاس

راولپنڈی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت آج کمیٹی روم میں سونامی شجرکاری مہم کے تحت اہم اجلاس

راولپنڈی (نوید افسر راجہ نمائندہ خصوصی د ولتالہ)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت آج کمیٹی روم میں سونامی شجرکاری مہم کے تحت اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سیف انور جبہ ،ڈپٹی کمیشنر راولپنڈی محمد علی ، ڈی جی پی ایچ اے، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر عبداللہ، محکمہ ایجوکیشن، فارسٹ ،لوکل گورنمنٹ،انوائرمنٹ
واسا ریلوےاور آر ڈی اے، کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں حکومت کی ہدایات کے مطابق دو لاکھ پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا جاے گا۔ محکمہ جنگلات نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ فار سٹریشن سائٹس جن میں جامعہ حشمت سکول،گرلز کمپری ہینسو سکول ،گورنمنٹ مدرسہ سکستھ روڈ ،علامہ اقبال پارک، مسلم پارک گرینڈ ٹرنک روڈ، اور پوٹوہار پارک شامل ہیں

میں 28242 پودے لگانے کا ہدف پورا کرنا ہے ۔کمشنر راولپنڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنے دفاتر میں نرسریز بنوائیں جہاں پر لوکل پودے لگانے کو ترجیح دی جاے۔ تمام پہاڑی علاقوں میں جیسے کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں پہاڑی علاقوں کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں جبکہ میدانی علاقوں میں ان علاقوں کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں انہوں نے

ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ماحول کو خوبصورت بنانے کے لئے سوسائٹیز میں پودے لگانے کی ہدایت کی اور جی ٹی روڈ اور موٹرویز کی دونوں اطراف پر پودے لگانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر نشہ اور پودے ہرگز نہ لگائے جائیں اور پھلوں اور پھولوں کے پودے لگانے کو ترجیح دی جائے تاکہ پرندوں کی غذا کا نہ صرف بندوبست کیا جائے بلکہ ان کے مسکن کا انتظام بھی ہو سکے مزید برآں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو رضاکارانہ طور پر اس سونامی شجر کاری مہم میں شمولیت کو بھی یقینی بنایا جاے۔

Exit mobile version