خانیوال ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی بحالی معذوراں کمیٹی کااجلاس منعقد
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ضلعی بحالی معذوراں کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر نعیم احمد، سرکاری افسران، ملز منیجرز اور نمائندگان خصوصی افراد نے شرکتکی ڈپٹی کمشنر نے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو خصوصی افراد کی 3٪ کوٹہ پر بھرتی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ ادارے خصوصی افراد کی تنخواہیں بر وقت ادا کریں ورنہ ایکشن ہو گا۔انہوں نے کہا
کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد سمیت بے آسرا بے سہارا اور لاچار لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس پائیدار بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر بصارت سے محروم افراد سمیت خصوصی افراد کی مالی امداد، سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر ریکروٹمنٹ کروائی جائے گی انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ہماری معمولی توجہ سے یہ خود انحصاری اختیار کرکے معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مخیر اور اہل ثروت حضرات خصوصی افراد کی مالی مدد کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنواریں۔