133

شیخوپورہ کا اعزاز، عشرہ رحمۃ اللعالمین کے مقابلوں میں معروف ثناخواں سید حماد حسن نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

شیخوپورہ کا اعزاز، عشرہ رحمۃ اللعالمین کے مقابلوں میں معروف ثناخواں سید حماد حسن نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ کا ایک اور اعزاز، حکومت پاکستان کی جانب سے عشرہ رحمۃ اللعالمین کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ثناخوان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید حماد حسن نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور شیخوپورہ کا نام روشن کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایڈوائزر حافظ فرحت عباس نے ونرز میں انعام تقسیم کئے-

گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ میں منعقدہ اس تقریب میں ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب حافظ فرحت عباس کے علاوہ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ڈاکٹر عاشق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر محمد سلیمان اور پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ پروفیسر نسرین جاوید خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

۔ ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب حافظ فرحت عباس اور دیگر مہمانان گرامی نے نعت خوانی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار نوجوان سید حماد حسن کو سپیشل پرائز سے نوازا اور مبارکباد بھی دی۔ شہر شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے معروف ثناخواں سید حماد حسن اس سے قبل بھی بے شمار نعت خوانی کے مقابلہ جات میں حصہ لے چکے ہیں

اور اپنی مسحورکن آواز سے حاضرین پر سحر طاری کرتے ہیں جنہوں نے حالیہ مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے ایک بار پھر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کردیا ہے جس پر نہ صرف انکے والد گرامی سید محمد فیاض شاہ، والدہ اور جملہ خاندان کے افراد خوشی سے نہال تھے بلکہ جملہ عزیز و اقرباء بھی بے حد خوش دکھائی دئیے۔

اس موقع پر بیوروچیف Fs میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ثناخواں سید حماد حسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کا شکرادا کرتا ہوں جس نے مجھے نبی اکرم ؐ کی ثناخوانی کا شرف عطا فرمایا اور یہ سب نعلین پاک رسول اکرم ؐ کے تصدق سے عزت افزائی کا شرف حاصل ہوا ہے جس میں میرے والدین کی دعاوں اور میرے جملہ چاہنے والوں کی دعائیں بھی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں