شیخوپورہ بلدیہ اور حکومتی نمائندوں کی مسلسل لاپرواہی، یونین کونسل محلہ رحمان پورہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن چکی 190

شیخوپورہ بلدیہ اور حکومتی نمائندوں کی مسلسل لاپرواہی، یونین کونسل محلہ رحمان پورہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن چکی

شیخوپورہ بلدیہ اور حکومتی نمائندوں کی مسلسل لاپرواہی، یونین کونسل محلہ رحمان پورہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن چکی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ بلدیہ اور حکومتی نمائندوں کی مسلسل لاپرواہی، شیخوپورہ کی سب سے بڑی یونین کونسل محلہ رحمانپورہ جس میں ووٹوں کی تعداد کم و بیش سوا لاکھ سے زائد ھے، یہاں پر رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن چکی ھے، کوئی گلی بھی ایسی نہیں جہاں سے گٹروں کا گندہ پانی ابلتا ہوا باہر نہ آتا ھو،

اس سیوریج کے گندے پانی کی بدولت چھوٹے چھوٹے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ھو چکے ھیں کیونکہ سیوریج کا گندہ پانی لوگوں کے گھروں کے اندر داخل ھو چکا ھے-

مسجد، سکولز حتیٰ کہ قبرستان میں جنازہ لیکر جانے تک کا رستہ نہیں، شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ اور حکومتی وفاداروں نے تو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نیٹ اینڈ کلین پاکستان کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی ہیں، جگہ جگہ گلیوں میں دوڑتا پھرتا سیوریج کا گندہ پانی اور بڑے بڑے گندگی کے ڈھیر بھینسوں کا پڑا ھوا گوبر سب ضلعی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ھے

اور اہل علاقہ کا وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ ھے کہ خدارا ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں پر رحم کیاجاۓ جو کہ اس گندے غلاظت زدہ گٹروں کے پانی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ھو چکے ہیں

اور ہمارے سارے علاقے کی سیوریج کی پائپ لائنیں نئی اور بڑی ڈلوائی جائیں تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل بچ سکے اور غلاظت کا خاتمہ ممکن ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں