شیخوپورہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، شہری لٹنے لگے
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شہر شیخوپورہ میں لاقانونیت بڑھ گئی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں، ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا اور شہری آئے روز اپنی قیمتی سواریوں سے محروم ہونے لگے ہیں اور روزبروز ان موٹرسائیکل چوری کی
وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور بیچارے شہری لٹنے لگے ہیں- ان متاثرین میں سمیع اللٰہ نامی شہری کی موٹرسائیکل نمبری LEV1489، ماڈل 2011 میٹرو برنگ سیاہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں واقع موبائل مارکیٹ سے چوری ہوئی، مدعی مذکورہ نے بتایا کہ A-Div-1/27/22 ای ٹیگ کے تحت درخواست گذاری لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا،
اسی طرح تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں واقع اسرار کالونی سے محمد رضوان نامی نوجوان کی موٹرسائیکل ہنڈا CD-70 CC نمبری LEN-4234 ماڈل 2013 برنگ لال چوری ہوگئی اور ایف آئی آر کے اندراج کے ایک ماہ سے زائد گذرجانے کے باوجود تاحال سراغ نہ مل سکا- ان متاثرین اور دیگر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹرسائیکل چوری اور راہزنی کی وارداتوں کے خاتمہ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے