راولپنڈی : دربارِ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن کا عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ سے خطاب
راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد) عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی اعلیٰ ترین نسبت کی بدولت ہمیں خیر الامم ہونے کا شرف حاصل ہوا۔دینِ متین اسلام مکمل ضابطہِ حیات ہے اور قرآنِ کریم و حدیثِ مبارکہ میں زندگیاں سنوارنے ، مخلوقِ خدا کو امن و سلامتی اور اخوت و رواداری عطا کرنے اور ایک اسلامی معاشرہ تشکیل دینے کے لئے بہترین راہنما ئی موجود ہے۔َ یہ حضور نبی رحمت ﷺ کی تشریف آوری کی برکت اور فیضان ہے
تو اس کا واحد راستہ اور ذریعہ یہ ہے کہ ہم اپنے آقا و مولا ﷺ کے دامانِ رحمت کو مضبوطی سے تھام لیں۔ حضور نبی کریم ﷺ کے غلا م جنہیں ہم اولیاء اللہ کے نام سے یاد کرتے ہیں انہوں نے ہر دور اور ہر زمانے میں مخلوقِ خدا کا تعلق ، رشتہ اور نسبت دربارِ رسالت مآب ﷺ سے مضبوط سے مضبوط ترکیا۔ برِ صغیر پاک و ہند میں دین ِمتین اسلام کی ترویج و اشاعت اور شریعتِ مطہرہ کی نورانی تعلیمات اور لوگوں کے دل و دماغ پر یہ نقش کرنے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی فلاح و بقا کے بے شمار ذریعے بنا رکھے ہیں
کہ اس رمضان المبارک میں تقویٰ اختیار کریں اور اپنے مخلص و نادار مسلمان بھائیوں کی بھر پور معاونت کریں تا کہ نیکیوں کا یہ موسمِ بہار ہم سے راضی ہو کر لوٹے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نئی آبادی سندر اڈہ، ملتان روڈ ،لاہور کے مقام پر منعقدہ ایک عظیم الشان شانِ محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت پیر محمد نقیب الرحمن کر رہے تھے۔ محفل میں کثیر تعداد میں مشائخِ عظام، علمائے کرام اور نعت خوانانِ عظام جن میں تصدق رسول، عبدالکبیر نقشبندی و دیگر نے
بھی بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل میں بڑی تعداد میں عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ، وابستگانِ عید گاہ شریف ا ور خواتین نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام درودوسلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی خوشحالی ،سلامتی ، ترقی ، افواجِ پاکستان کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین کے لیے خصوصی دعا پر ہوا