Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

رمضان المبارک کے دوران امن و امان کویقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا،سیدندیم عباس

رمضان المبارک کے دوران امن و امان کویقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا،سیدندیم عباس

خانیوال02اپریل22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کویقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا پولیس فورس کی ذمہ داری جرائم کے خاتمہ‘جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناناہے اس مقصد کے حصول کے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے

تاہم مذہبی ہم آہنگی‘رواداری اور امن و امان کے قیام میں ممبران امن کمیٹی اورعلماء کرام کا مثالی کردار ہے امید کرتا ہوں کہ موجودہ وقت اور آنے والے دنوں میں بھی آپ کا کردار روز افزوں رہے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی پی اوآفس کے کمیٹی روم میں رمضان المبارک میں سکیورٹی کے حوالہ سے ضلع بھر کے ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ کے دوران کیا۔دوران میٹنگ ماہ رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او نے کہا کہ امن کمیٹی کا مقصد اپنی اپنی سطح پر معاشرے میں امن و امان کا قیام اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہے

جس کے لیے ہم آج یہاں اکھٹے ہیں رمضان المبارک میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے جامعہ سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے خانیوال پولیس کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی عوام کی سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں ضلع بھر387 مساجد اور 41 امام بارگاہوں پر سیکورٹی تعینات کی گئی ہے جبکہ 892 پولیس افسران و جوان اور قومی رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے‘

رمضان بازاروں میں سکیورٹی اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کے لیے پولیس افسران و ملازمین الگ سے تعینات کیے گئے ہیں ایلیٹ فورس،‘حیدر سیکورڈ اور پولیس موبائلز بھی سحر و افطار پر گشت کناں رہیں گے‘ سحر وافطار پر مسلح اہلکار مساجدو امام بارگاہوں کے باہر تعینات ہونگے۔انہو ں نے مزید کہا

کہ پولیس کو جب بھی امن وامان کے لیے ممبران ضلعی امن کمیٹی کی ضرورت پیش آئی وہ ہمیشہ پولیس کے دست وباز وبنے‘ضلعی پولیس بلا امتیا ہر شخص کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور اپنی ذمہ داری کو با احسن خوبی نبھا رہی ہے۔اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے بھی رمضان المبارک میں قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Exit mobile version