36

عمران خان موجودہ دور کا محمدشاہ رنگیلا ہے، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان موجودہ دور کا محمدشاہ رنگیلا ہے، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان موجودہ دور کا محمدشاہ رنگیلا ہے جس نے پورے دور اقتدار میں عیاشیوں اور کرپشن کو فروغ دیا، انکا دور عیاشیوں اور کرپشن کے حوالے سے بدترین دور تھا، انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن عمران خان کے دور میں ہوئی پچھلے 70 سالوں میں نہیں ہوئی،

امریکہ کی مخالفت کے بیانات دینے والے عمران خان کی حکومت کے تقریبا تمام فرنٹ مین امریکن اور دوہری شہریت والے افراد تھے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ شہباز گل، زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، فرح گوگی جیسے غیر منتخب اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو حکومت کا کرتا دھرتا بناگیا

جبکہ امریکہ سے لاکر شبرزیدی کو چئیرمین اہف بی آر اور رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بنک بناگیا جو ناصرف حقیقی پاکستانیوں کیساتھ زیادتی تھی بلکہ ریاست پاکستان کے اہم قومی رازوں تک غیرملکی شہریت کے حامل افراد کی رسائی بھی تھی جو قومی جرم ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس میں وزیراعظم کی ناک کے نیچھے فرح گوگی نامی غیر متعلقہ خاتون پنجاب میں کروڑوں روپے کے عوض تبادلے کراتی رہی

اور وزیراعظم لاعلم رہے اگر وہ لاعلم رہے تو ایسے لاعلم شخص کو پاکستان کی باگ ڈور تھمانا انتہائی خطرناک ہے، انہوں نے نئے نامزد وزیراعظم میاں شہبازشریف اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی پوری کابینہ کے خلاف شفاف تحقیقات کرکے قومی راز افشاں کرنے، غیر ملکی افراد میں ریوڑیوں کی مانند حکومتی عہدے بانٹنے اور کرپشن کرنے جیسے اقدامات بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں