45

بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک اور ہراسگی کا معاملہ/ ملزمان گرفتار

بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک اور ہراسگی کا معاملہ/ ملزمان گرفتار

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک اور ہراسگی کا معاملہ/ ملزمان گرفتار وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا فی الفور نوٹس نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کا ہارون آباد کا دورہ، متاثرہ خواتین سے ملاقات کی

گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد حسنین، بلاول اسلم، غلام حسین، عبدالغفور، ثاقب رضا اور محمد عاقب شامل ہیں ڈی پی او بہاولنگر محمد فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ اندراج مقدمہ کے بعد واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی ۔ ہارون آباد میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور ہراسگی کے واقعہ پر پنجاب پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دوکانداروں نے چوری کے شبہ میں سر بازار تین خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور انہیں ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا فوری نوٹس نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات دیں ۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم پر ڈی پی او بہاولنگر محمد فیصل گلزار نے ہارون آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ۔

ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار نے واقعہ کی انکوائری کی اور خواتین کو ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کروائی ۔ بہاولنگر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے چھ ملزمان گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں محمد حسنین ، بلاول اسلم ،غلام حسین ،عبدالغفور ، ثاقب رضا اور محمد عاقب شامل ہیں ۔

ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے بعد واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ، تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں