جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا کامیاب دورہ پر میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا کامیاب دورہ اور چین سے پاکستان کیلئے قرض بحال کرانے پر میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا
کہ ہماری عسکری قیادت پاکستان کے دفاع اور فلاح و بہبود کے لئے ہر محاذ پر سرگرم ہے اور دفاعی محاذ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی فکرمند ہے، آرمی چیف کا چین کا دورہ اور پاکستان کے لئے قرض کی بحالی یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ہماری عسکری قیادت پاکستان کے حوالے سےبہت زیادہ سجیدہ ہے اور پاکستان کو کسی بھی محاذ پر کمزور نہیں ہونے دیتی، کیپٹن عاصم ملک نے کہا