پولیو فری خانیوال کے عزم کیساتھ قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم کا 22 اگست سے آغاز
خانیوال (سعید احمد بھٹی) پولیو فری خانیوال کے عزم کیساتھ قطرے پلانے کی پانچ روزہ مہم کا 22 اگست سے آغاز
مہم کے دوران پیدائش سے لے کر پانچ سال عمر تک کے 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسئین کے قطرے پلانے کا ہدف
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس چٹھہ کی زیر صدارت مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس
سی ای او ییلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی سمیت محکمہ صحت و لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران کی شرکت
مہم کے دوران 2551 ٹیمیں گھر گھر جاکر،ٹرانسپورٹ اڈوں،و دیگر پبلک مقامات پر بچوں کو قطرے پلائینگی:ڈپٹی کمشنر
مہم سے قبل ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کرائی جائے :ظہیر عباس چٹھہ
والدین بچوں کو ویکسئین کے دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں:ڈپٹی کمشنر