30

خانیوال تھانہ سٹی کبیروالا پولیس نے جسم فروشی کے دھندے کوبے نقاب کردیا

خانیوال تھانہ سٹی کبیروالا پولیس نے جسم فروشی کے دھندے کوبے نقاب کردیا

خانیوال24اگست22(سعید احمد بھٹی) تھانہ سٹی کبیروالا پولیس نے جسم فروشی کے دھندے کوبے نقاب کردیا،ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالانے پولیس ٹیم کے ہمراہ قحبہ خانے پر ریڈ کرکے ثریا بی بی کو گرفتار کر لیا اور رنگ رلیاں مناتے ہوئے ایک مرد اور ایک عورت کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی نے سوشل میڈیا پر وائرل تھانہ سٹی کبیروالا کی حدود میں بوائز سکول مانوالا کے نزدیک جسم فروشی کا مکروہ دھندے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے

ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جس کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا محمد امین جھنڈیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قحبہ خانہ پر ریڈ کیا،پولیس کو دیکھ کر رخسانہ بی بی المعروف ثریا بی بی فرار ہونے لگی تو لیڈی کنسٹیبل نے قابو کرلیا موقع پر رنگ رلیاں مناتے ایک مرد اورایک عورت کو پولیس حراست میں لے کر مقدمہ کا اندارج کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی نے کہا ہے کہ سرکل آفیسرز کی زیرنگرانی تما م ایس ایچ اوز کو سخت احکامات جاری کردئیے گئے ہیں

کہ قحبہ خانوں،منشیات فروشوں،جوئے کے اڈوں جو کہ جرائم کی نرسیاں ہیں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ملوث افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں اور پیشہ وربھکاری جن میں بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ضلع کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،عوام کے مثبت تعاون سے قحبہ خانے، منشیات فروشی اور گداگری جیسے ناسور کو معاشرے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں