Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دل غمگین ہے۔ حامد قاضی

سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دل غمگین ہے۔ حامد قاضی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ طیب سے)جنرل سیکرٹری ہیلتھ ریلیف آرگنائزیشن حامد قاضی نے آرگنائزیشن کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے امدادی سامان جس میں ڈبل خیمے،خشک خوراک،منرل واٹر اور ادویات بھیجنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آر او نے سیلاب متاثرین کو ڈیرہ غازی خان میں کھانا بھی پکاکر تقسیم کیا ہے اور خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

اس کارخیر میں تعاون کرنے والوں کے ہم شکر گزار ہیں ملکی تاریخ کا یہ سب سے بڑا اور تباہ کن سیلاب ہے جس نے ملک کے اسی فیصد حصے پہ تباہی مچا دی ہے اس تباہی کے دردناک مناظر دیکھ کر آنکھ اشکبار اور دل غمزدہ ہے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ اپنی آخرت سنوارنے کا ہے اگر اس موقع پر بحثیت مجموعی پوری قوم بالخصوص حکومت اور مخیر حضرات نے متاثرین سیلاب کی مدد نہ کی تو غذا اور ادویات کی قلت کی وجہ سے بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے انہوں نے کہا

کہ اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین سیلاب کی بحالی کسی کے بس کی بات نہیں پوری قوم کو متحد ہوکر اپنی عوام کو مصیبت کی اس گھڑی میں ریسکیو کرنا ہوگا جتنے بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اس صورتحال میں اتفاقِ رائے سے آگے بڑھنا ہوگا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے

مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اپنی آخرت سنواریں انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہر شخص آگے بڑھے اور اپنی استطاعت کے مطابق اس کارِ خیر میں حصہ ڈالے ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ریلیف آرگنائزیشن مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی

Exit mobile version