39

مخدوم پور آر ایچ سی مخدومپور میں تعنیات ڈاکٹر ارشان کا مریض سے ناروا سلوک اے سی کمرے میں فون پر مصروف مریض کے پوچھنے پر ڈاکٹر غصہ میں آگیا

مخدوم پور آر ایچ سی مخدومپور میں تعنیات ڈاکٹر ارشان کا مریض سے ناروا سلوک اے سی کمرے میں فون پر مصروف مریض کے پوچھنے پر ڈاکٹر غصہ میں آگیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی)

مخدوم پور آر ایچ سی مخدومپور میں تعنیات ڈاکٹر ارشان کا مریض سے ناروا سلوک اے سی کمرے میں فون پر مصروف مریض کے پوچھنے پر ڈاکٹر غصہ میں آگیا مریض اور لواحقین کا ڈاکٹر کے رویے پر احتجاج احتجاج کی کوریج کرنے اور ڈاکٹر سے موقف لینے کیلیئے جانیوالے اے آر وائی نیوز کے نمائندہ حافظ صابر نواز عامر کے ساتھ ڈاکٹر کا دھمکی آویز رویہ صحافی کو ہسپتال سے نکل جانے کی دھمکی اطلاع ملنے پر مقامی صحافیوں کی کثیر تعداد آر ایچ سی مخدوم پور پہنچ گئی صحافیوں کو ہسپتال سے نکل جانے کی دھمکیاں صحافیوں کا شدید احتجاج سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈی سی خانیوال سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق مخدوم پور کا رہائشی شان خان پہوڑ اپنا چیک اپ کروانے کیلیئے آر ایچ سی مخدوم پور آیا اور کاؤنٹر پر پرچی لیکرڈاکٹر کے کمرے میں گیا تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ارشان موجود نہیں تھا جس پر ہسپتال میں موجود ملازم نے بتایا کہ وہ ایکسرے روم میں ہے جس پر مریض شان خان پہوڑ کمرے میں گیا

اور ڈاکٹر ارشان کو اپنا چیک اپ کرنے کیلیئے کہا تو ڈاکٹر ارشان جو کہ موبائل فون پر مصروف تھا طیش میں آگیا اور مریض کی پرچی پھاڑ کر پھینک دی جس پر شان خان پہوڑ اور اس کے لواحقین نے ڈاکٹر ارشان کے رویہ کیخلاف احتجاج شروع کر دیا احتجاج کی خبر ملتے ہی اے آر وائی کے مخدوم پور کا نمائندہ حافظ صابر نواز عامر کوریج کیلیئے موقع پر پہنچا اور ڈاکٹر ارشان سے ان کا موقف لینے کیلیئے ان کے کمرہ میں گیا

اور اپنا تعارف کروایا تو ڈاکٹر ارشان طیش میں آگیا اور انہیں کہاں کہ تمہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت کس نے دی اور میرے کمرہ اور ہسپتال سے نکل جاؤ ڈاکٹر کی مقامی صحافی سے بدتمیزی پر مخدوم پور کی صحافی برادری ساجس محمود راؤ ملک محمودالحسن ملک طارق علی نذر طارق شاہ غلام محمد مرزا قیصر راؤ ساجد محمد محسن انور ندیم انصاری اور معززین علاقہ و صحافی حضرات موقع پرپہنچ گئے
اہل علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات صحافی برادری نے ڈاکٹر ارشان کے اس رویہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی سی خانیوال سے فوری نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں