Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ کے قصبے فیروز وٹواں میں ریسکیو1122 کی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

شیخوپورہ کے قصبے فیروز وٹواں میں ریسکیو1122 کی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ کے قصبے فیروزوٹواں میں بھی ریسکیو 1122 کی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جس کا افتتاح سابق چئیرمین ٹیوٹا رانا علی سلمان، صدرشیخوپورہ پاکستان تحریک انصاف کنور عمران سعید اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجیئر رانا اعجاز احمد نے ملکر کیا۔

افتتاحی تقریب میں رانا زاہدمحمود، عباس وٹو اور فیروزوٹواں کے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے مقررین کا کہنا تھاکہ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں بہترین سروسز فراہم کرنے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں اور عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

ریسکیو 1122 کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں سمیت اہم قصبوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل/سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی کاوش سے فیروزوٹواں کی عوام کو ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسیں اور 1 فائر وہیکل جیسا تحفہ ملا اس پر فیروزوٹواں کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا

ریسکیو 1122 کا سٹینڈرڑ ریسپانس ٹائم 7 سے 10 منٹ برقرار رہے گا جس سےفیروزوٹواں اور اس سے ملحقہ دیہاتوں کوبروقت ایمرجنسی خدمات میسرہونگیں۔ ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے ہمہ وقت خدمتِ انسانیت کے لیے تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کی جدید ایمبولینسز کی فراہمی یہاں کے لوگوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے

Exit mobile version