Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان فسادی ایجنڈےکو چھوڑ کر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان فسادی ایجنڈےکو چھوڑ کر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان فسادی ایجنڈےکو چھوڑ کر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھیں: رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر قانون و آئین کے تابع  آکر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھیں اور  اپنی بدتمیزی، بدتہذیبی پر معذرت کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فتنہ فساد مارچ سے عوام نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے، مریدکے میں اسد عمر چیخ و پکار کر رہے تھے اور مجموعی طورپر چارپانچ سو افراد تھے،عمران خان نیازی کہتے ہیں عوام کا سمندر میرے ساتھ چل رہاہے۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تم جیتنےکی بات کرتے ہو، تمہیں جنرل الیکشن میں پتا چلےگا، احساس پروگرام کی جب انکوائری ہوگی تو تم سب نے پکڑے جانا ہے، غریبوں کے نام پر تم نے چندا اکٹھا کرکے سیاست کی ہے، غریب لوگوں کے پیسے پر تم الیکشن لڑ رہے ہو، تم سیاست کر رہے ہو  اور  باقی تمام جماعتیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شیڈول سے پتا چل رہا ہےکہ 6 تاریخ تک یہ گوجرانوالا میں ہی ہے،کم تعداد سے ثابت ہوا پنجاب کےدونوں ڈویژنز  نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، اسے چاہیے اپنے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر  آئین و قانون کے تابع آئے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے، اپنی بدتمیزی بدتہذیبی کی معافی مانگے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جتھا یا لانگ مارچ اسلام آباد پر حملہ آور ہونےکے لیے آئےگا اسے روکا جانا چاہیے، 25 مئی کو وزیراعظم نے پولیس کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں دینےکا کہا تھا، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس عمران خان کی ملی بھگت ہے، فیصل واوڈا نےکہا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون ہوگا، علی امین گنڈا پور  نے اپنی آڈیو لیک کی خود تائید کی۔

Exit mobile version