29

لانگ مارچ:کنٹینر پرکھڑے شاہ محمود کا سرفلائی اوور سے ٹکرانے سے زخمی

لانگ مارچ:کنٹینر پرکھڑے شاہ محمود کا سرفلائی اوور سے ٹکرانے سے زخمی

لانگ مارچ:کنٹینر پرکھڑے شاہ محمود کا سرفلائی اوور سے ٹکرانے سے زخمی

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

گوجرانوالا میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق شاہ محمود قریشی کنٹینرپر سوار تھےکہ ان کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے سر پر چوٹ آئی، انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں، سر  پر معمولی چوٹ آئی ہے،کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق عمران خان نےخطاب ختم کرکے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

https://youtu.be/qYMtyoPtLXA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں