کرن آرٹ بیوٹی سیلون اینڈ اکیڈمی میں تقریب کا انعقاد
شیخوپورہ( بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
کرن آرٹ بیوٹی سیلون اینڈ اکیڈمی میں بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری میڈم کرن اصغر نے بیوٹیشن ریمل اصغر کے اعزاز اور 6 دسمبر کو ہونے والے پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے ایک تقریب منقعد کروائی جس میں بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو مدعو کیا گیا جس کی مہمان خصوصی میشاز کاسمیٹکس کی سی ای او میڈم منشہہ تھی تقریب کی صدارت صدر میڈم بشریٰ بخاری نے کی
اس موقع پر سرپرست اعلیٰ میڈم زرتاج زری، چیئرپرسن میڈم صبیحہ منظور سینئر وائس چئیر پرسن میڈم زیب النساء، وائس چئیر پرسن میڈم نگینہ کوثر، سینئر نائب صدور میڈم زوریت ،میڈم آمنہ، طاہرہ صدیق، میڈم عالیہ، میڈم رضیہ، لبنیٰ افضل، تہمینہ امانت، شکیلہ خلیل، نائب صدور میڈم آسیہ، نادیہ عامر، اسماء اختر، میڈم الفت، صغریٰ عثمان سیدہ امام انبین، صائمہ شکور فنانس سیکرٹری میڈم لبنیٰ، گلی حکیماں کے صدر خالد مغل،
حاجی اشرف شہباز بھٹی ودیگر نے بھی شرکت کی، تقریب میں بیوٹیشن ریمل اصغر نے 6 دسمبر کو ہونیوالی بیوٹیشن کی فری کلاس میں بہترین کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ لاہور میں بھی بیوٹیشن پروگرام میں اپنا لوہا منوایا، یاد رہے کہ ریمل اصغر جنرل سیکرٹری بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن میڈم کرن اصغر کی بیٹی ہے
جنھوں نے کم عمری میں شیخوپورہ کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کا نام بھی پنجاب بھر میں روشن کیا ہے جس پر سی ای او میشاز کاسمیٹکس میڈم منشہ بھی اس بچی کو ملنے شیخوپورہ آئی اور حوصلہ افزائی کے تحائف بھی دئیے اور بیوٹی پارلر کی تنظیم کی طرف سے بھی ریمل اصغر کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر میڈم بشریٰ بخاری چیئرپرسن میڈم صبیحہ منظور
، اور صدر گلی حکیماں خالد مغل نے کہا کہ شیخوپورہ میں بیوٹیشن کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ ہے انشاء اللہ یہ ٹیلنٹ مزید ابھر کر سامنے آئے گا ہماری تنظیم اسی طرح غریب اور مستحق بچیوں کی فری بیوٹیشن کلاسوں کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ مستحق بچیاں معاشرے میں باعزت روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کر سکیں