Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ناتجربہ کاروں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود

ناتجربہ کاروں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود

دولتالہ(نوید اے راجہ)ناتجربہ کاروں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے بجلی بند،گیس بند، پنشن بند،کارخانے بند،مہنگائی کا طوفان،بیروزگاری کی انتہاء نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے اقتدار کی کرسی سے چمٹا نا اہل کرپٹ ٹولہ عوام کے حال پر رحم کرئے معیشت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں،اپنے کیس ختم کرانے کے لیے چوں چوں کا مربہ اقتدار کی کرسی پر براجمان ہوا ہے

انہیں عوام اور پاکستا ن سے کوئی سروکار نہیں ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ35سالوں سے اس ملک کو نوچ نوچ کر کھانے والوں کے ابھی تک پیٹ نہیں بھرے اپنی کئی کئی نسلوں کا مستقبل سنوارنے والوں نے کلمہ کے نام پر بننے والے اس ملک کا مستقبل تاریک کر دیا ہے پاکستان کے باشعور عوام کو ان حکمرانوں نے نجات کے لیے سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا اپنے حق کے لیے لڑنا ہوگا ان حکمرانوں کے عزائم آشکار ہو چکے ہیں

انکی جائیدایں اور کاروبار بیرون ملک ہیں پاکستان پر مشکل وقت آیا تو یہ نا م نہاد حکمران اہل و عیال سمیت اپنے اپنے ٹھکانوں کو روانہ ہو جائیں ملک بچانے کے لیے ہمیں ہی جدوجہد کرنی ہے جن کا جینا مرنا اس ملک میں ہے سابق وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو حقیقی معنوں میں نا اہل اور کرپٹ ٹولے کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ میدان میں کھڑا ہے یہ وقت ہے ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلا کر سچے اور کھرے لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا اگر ہم نے اس ملک کو کرپٹ سرکار کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تو اس ملک کی تباہی و بربادی میں ہم برابر کے زمہ دار ہوں گے انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن ہی ملک بقا،سلامتی اور استحکام معیشت کا واحد حل ہیں

Exit mobile version