41

پنڈی بھٹیاں سکھیکی اسپائر کالج میں تقسیم انعامات اور ویلکم پارٹی تقریب کا انعقاد

پنڈی بھٹیاں سکھیکی اسپائر کالج میں تقسیم انعامات اور ویلکم پارٹی تقریب کا انعقاد

پنڈی بھٹیاں: (عامر شہزاد انصاری سے) تفصیلات کے مطابق اسپائر کالج سکھیکی منڈی کیمپس میں ویلکم پارٹی اور تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں DSP سرکل پنڈی بھٹیاں راؤ آصف اور AC پنڈی بھٹیاں راشد اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں مختلف قسم کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسپائر کالج سکھیکی منڈی کیمپس پچھلے سالوں سے اپنی کامیابی سے منزل کی جانب رواں دواں ہے ہر سال طلباء و طالبات ضلع میں پوزیشنز حاصل کرتے ہیں جسکی وجہ سے اسپائر کالج کی بہترین کارکردگی اہل علاقہ کی زبان زد عام ہے۔

اس بار شان فاطمہ نے 1033 نمبرز انجنئرنگ پہلی پوزیشن ضلع حافظ آباد,نوراہ ظہیر 1011 نمبرز ICS ضلع حافظ آباد میں پہلی پوزیشن, عدیلہ رانی 1009 ایف اے ضلع حافظ آباد میں پہلی پوزیشن اور حمیرہ رانی 629 Bsc GCUF ضلع حافظ آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوۓ ایک بار پھر اسپائر کالج کی اچھی کارکردگی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس موقع پر ڈئریکٹر راۓ حسنین کھرل اور مینجمنٹ ڈئریکٹر راۓ رضوان کھرل نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے

کہ اللہ پاک کے فضل سے اسپائر کالج سکھیکی منڈی ہر سال ضلع حافظ آباد کو ٹاپ کرتا ہے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے بچوں کو انکی ذہنی صلاحیتوں کو جانچ کر بہتر سے بہترین کی طرف راغب کریں اور انشاءاللہ آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر پوری محنت اور لگن سے طلباء و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں