38

سیکرٹری محکمہ تحفظِ ماحول ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظِ ماحول نادیہ ثاقب کا شیخوپورہ میں مختلف فیکٹریز اور ملوں کا دورہ

سیکرٹری محکمہ تحفظِ ماحول ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظِ ماحول نادیہ ثاقب کا شیخوپورہ میں مختلف فیکٹریز اور ملوں کا دورہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سیکرٹری محکمہ تحفظِ ماحول ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظِ ماحول نادیہ ثاقب نے آج شیخوپورہ میں مختلف فیکٹریز اور ملوں کا دورہ کیا اور فیکٹریز و ملز کے مختلف سیکشنز اور یونٹس میں جا کر قدرتی ماحول کو فضائی آلودگی اور ہر طرح کی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول عمر اشرف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول عاطف عمران اور دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری محکمہ تحفظِ ماحول ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظِ ماحول پنجاب نادیہ ثاقب نے کہا کہ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ماحول کو الوداع کرنے کی کسی فیکٹری یا مل کو کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول شیخوپورہ عمر اشرف کو ہدایت کی کہ ماحول کو آلودہ کرنے والے ہر طرح کے کام پر گہری نظر رکھی جائے اور ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

سیکریٹری تحفظ ماحول ڈاکٹر ساجد محمود اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول نادیہ ثاقب نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلام اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ فاطمہ فرٹیلائزر لمیٹڈ کا بھی دورہ کیا اور شجرکاری مہم 2023 کے سلسلہ میں فاطمہ فرٹیلائزرز لمیٹڈ میں مختلف اقسام کے پودے بھی لگاۓ

سیکرٹری محکمہ تحفظِ ماحول ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظِ ماحول پنجاب نادیہ ثاقب نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارخانوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کارخانوں میں شجرکاری کے ذریعہ سے کم کیا جا سکتا ہے کیونکہ درخت قدرتی فضا کو برقرار رکھنے اور ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے فیکٹریز و ملز مالکان کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں اور ملک کو آلودگی سے پاک رکھنے میں حکوت کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں