ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ان ایکشن
جی ٹی روڈ پر واقع سٹار فلور مل پر چھاپہ مارا اور سٹار فلور مل کے 4 مختلف گوداموں سے ناجائز طور پر ذخیرہ کیے گئے 50 کلو گرام والے چینی کے 3 ہزار تھیلے برامد کرلئے- مل مینیجر چینی کی خریداری کا ریکارڈ یا ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہا- اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہر نے چینی کے تمام گوداموں کو سیل کر دیا- سٹار فلور مل کے مالک کے خلاف چینی کی ناجائز منافع خوری پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
۔ ڈپٹی کمشر شیخوپورہ سرمد تیمور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی، عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاۓ ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس حالیہ کاروائی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مرید کے زینب طاہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کا مفاد سب سے زیادہ عزیزہے، منافع خور مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، شہریوں کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے