Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

‎پی ٹی آئی عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے: شہباز شریف

‎پی ٹی آئی عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے: شہباز شریف

‎پی ٹی آئی عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے: شہباز شریف

‎8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف/ فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 8 فروری 2024 کے عام انتخابات ملتوی کرانےکی سازش کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی سبوتاژ کرنےکی سازش ہے، پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہیں اور سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر  نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے، پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے جبکہ عدالتوں میں الیکشن التوا کیلئے پٹیشنز کرتی ہے، ‎2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی لیکن اس وقت پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ  ڈی آر اوز کے خلاف درخواست لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ گئی، ‎8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار  پی ٹی آئی ہو گی، سائفر میں عوام میں کچھ کہا، تحقیقات میں کچھ کہا، پی ٹی آئی یہی منافقت الیکشن پر بھی اپنائے ہوئے ہے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی، پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔

Exit mobile version