ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی ہندو برادری ہولی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی ہندو برادری ہولی کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہولی تہوار کی رسم کو منایا گیا۔ ملک پاکستان کے مختلف علاقوں کی طرح ہارون آباد میں بھی رہنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی رنگوں کا تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے ہندو برادری ایک دوسرے پر ہولی کے رنگ پھینک کر جشن منا رہی ہے جبکہ شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر ہندو برادری سےتعلق رکھنے والے بچے بوڑھے رنگوں کا تہوار منانے کے لئے مندر والی گلی مدینہ کالونی المعروف کچی منڈی ہارون آباد میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر اپنی خوشیوں کو دوبالا کر رہے ہیں
اور ہولی منانے والے نوجوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ آباد اور پاک فوج زندہ آباد اور انتظامیہ و پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ اور پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔