Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹہ جات کے خلاف متحرک

ضلعی انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹہ جات کے خلاف متحرک

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)لاہور ہائی کورٹ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور سیاہ دھواں خارج کرنیوالے اینٹوں کے بھٹہ جات کے خلاف ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کا کریک ڈاﺅن روزانہ کی بنیاد پر جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بلاول علی نے محکمہ ماحولیات کے ہمراہ متعدد اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوۓ

زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنیوالے متعدد اینٹوں کے بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی ، متعلقہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنیوالے بھٹہ جات کو مسمار کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اہم کردار ادا کرنا ہوگا ،

ضلع بھر کی عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جارہے ہی ، بڑھتی ہوئی آلودگی انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ بھٹہ جات پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جاۓ ، اینٹوں کے بھٹوں کو کسی صورت فضائی آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، پرانی ٹیکنالوجی والے اینٹوں کے بھٹہ جات کو مسمار کرکے مالکان کے خلاف مقدمات درج ہونگے

Exit mobile version