124

لاہور میں ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ،7افراد جھلس گئے

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک مکان میں آتشزدگی کے واقعے میں 7افرادجھلس گئے جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے وڈ پر گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سات افرادجھلس گئے۔

لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے وڈ پر گھر میں آگ لگ گئی/فائل فوٹو

اس واقعے میں جھلسنے والے تمام افراد کوجناح ہسپتال منتقل کر ددیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ بجلی کی مین تارگرنےکی وجہ سے لگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں