Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ کے سلسلہ میں جشنِ مولود کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد

یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ کے سلسلہ میں جشنِ مولود کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ کے سلسلہ میں جشنِ مولود کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ کے سلسلہ میں معروف قانون دان و سماجی شخصیت عاصم کمبوہ ایڈووکیٹ اور شیر علی کمبوہ کی رہائشگاہ پر محفل جشنِ مولود کعبہ و محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا جسمیں تلاوت و نعت کے بعد مقامی قوال شرافت علی خاں نے محفلِ سماع پیش کی اور حاضرین پر وجد طاری کر دیا، آخر میں ختمِ پاک ہوا

اور شرکاء محفل کے لئے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا، میزبان محفل عاصم کمبوہ ایڈووکیٹ اور شیر علی کمبوہ و جملہ اہل خانہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس دن کو منانا باعثِ سعادت ہے، یوم ولادت باسعادت حضرت علی کرم اللٰہ وجہہ پر جملہ عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی شخصیت معصومیت، قربانی اور بے مثال صبر کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ آپ علیہ اسلام نے ہمیشہ ظلم کے خلاف حق کا علم بلند کیا،

آپ کی قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کی پہچان بن گئی جو کہ نہ صرف ایک عظیم مسلمان ہستی بلکہ رسول خدا کے پیارے دوست اور ایک معتبر صحابی ہیں جن کی یاد دلوں کو تقویت اور روح کو پاکیزگی عطا کرتی ہے۔ آخر میں صلوٰة و سلام پیش کیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی، لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا

Exit mobile version