Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اے سی ای ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

اے سی ای ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

اے سی ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 جنوری 2025 کو اے سی ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین پاکستان ورکرز فیڈریشن چودھری عبدالرحمٰن عاصی تھے جنہوں نے نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا، تقریب میں دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی، جن میں متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری محمد حنیف رامے اور پاکستان ورکرز فیڈریشن سینٹرل پنجاب کے صدر محمد عمر سلیمی شامل تھے، نو منتخب صدر محمد اشتیاق ورک نے ACE کے مزدوروں اور انتظامیہ تمام مہمانوں کا آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوے کہا

کہ یونین نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک باعزت مقام رکھتی ہے جو کہ انتظامیہ اور یونین کے مابین بہتر تعلقات کی مثالی شکل ہے، اے۔سی۔ای ایمپلائز یونین اور ادارے کی انتظامیہ پر مسئلے کا حل ٹیبل ٹاک سے نکالنے میں بہتری سمجھتی ہے، اے سی ای پاکستان کے ڈائریکٹر طارق فرحان نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ادارہ ہر قانون کی عملداری کرتے ہوے ہمشہ ورکرز اور مینجمنٹ کے مابین بہتر تعلقات استوار کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قانون کے مطابق ورکرز کو تمام مراعات مہیا ہیں اور ادارے کے ورکرز خوشحال ہیں، جنرل سیکرٹری متحدہ لیبر فیڈریشن محمد حنیف رامے نے مہمانان گرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا، مرکزی چیئرمین پاکستان ورکرز فیڈریشن چودھری عبدالرحمٰن عاصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پاکستان کے محنت کشوں کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن اے سی ای ایمپلائز یونین اور ادارے کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے تاکہ دونوں فریقین کے باہمی تعلقات کے ذریعے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا رہے اور آجر اور اجیر اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں،

تقریب حلف برداری میں پاکستان ورکرز فیڈریشن پنجاب کے صدر عمر سلیمی سمیت انتظامیہ اور یونین کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نو منتخب عہدیداران جو آئندہ دو سال کے لیے خدمات انجام دیں گے، صدر محمد اشتیاق ورک، نائب صدر شاہد عمران، سیکرٹری جنرل تنویر حسین ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نور زمان ، انفارمیشن سیکرٹری عبد المجید ، فنانس سیکرٹری محمد لطیف جبکہ فیض رسول، راغب حسین، محمد اکمل اور عقیل عارف رکن مجلس عاملہ شامل ہیں، تقریب کے اختتام پر مزدور اتحاد اور حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، یہ تقریب مزدوروں کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم ثابت ہوئی

Exit mobile version