93

لاہور: کاہنہ میں اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سے خاتون جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سےخاتون جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ اتائی ڈاکٹر نے ان کی اہلیہ کو معمولی بخار پر انجکشن لگایا، جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔

خاتون کو جنرل اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

دوسری جانب پولیس نے اتائی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں