نواز شریف پوری زندگی حکم پر چلتے رہے اور آج انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے 135

نواز شریف پوری زندگی حکم پر چلتے رہے اور آج انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے

نواز شریف پوری زندگی حکم پر چلتے رہے اور آج انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے

ملتان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) وہ پارٹی ہے جو احکامات پر چلتی تھی اور چلتی ہے جب کہ میاں صاحب پوری زندگی احکامات پر چلتے رہے اور آج انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف جب ضیاء الحق سے احکامات لے رہے تھے، بے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کر رہے تھے تو انہیں اس وقت ووٹ کی عزت کا خیال نہیں آیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ایک کمزور جمہوریت ہے، امید ہے ایک سویلین حکومت سے دوسری سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل پُرامن ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان نگراں سیٹ اپ اتفاق رائے قائم ہوجائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکتی ہے، علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے جنوبی پنجاب صوبے کا بننا ضروری ہے۔

کراچی میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کیا، بجلی وفاق کی ذمہ داری ہے اور وفاق کا نمائندہ کہتا ہے بل نہیں دیتے تو بجلی نہیں دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے کافی امید ہے کہ وہ قانون کے تحت انصاف دلائیں گے، میں کسی کو روک نہیں سکتا لیکن تجویز کرسکتا ہوں کہ جج خود نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں اور جمہوریت میں ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں