پاکستان مسلم لیگ (ن) کا جاتی امراء میں اہم اجلاس، وزیراعظم بھی شریک
لاہور: مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاتی امراء میں جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہیں۔
(ن) لیگ کے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کر رہے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جب کہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور عوام رابطہ مہم پر بھی غور کیا جارہا ہے