مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا، پارٹی اپنے قائد کے ساتھ ہے، رانا ثناء 108

مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا، پارٹی اپنے قائد کے ساتھ ہے، رانا ثناء

مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا، پارٹی اپنے قائد کے ساتھ ہے، رانا ثناء

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کے الفاظ کو اپنے معنی پہنائے گئے، انہوں نے غیر ریاستی عناصر کی بات کی ہے لیکن پاکستان کے عوام کو ہر چیز کی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھاکہ سندھ میں مظفر ٹپی جیسے بندے کو کلین چٹ مل گئی ہے، اگر ان لوگوں کو کلین چٹ مل گئی ہے تو اس ملک میں کرپٹ کون ہے، چیئرمین نیب کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمںٹ کو عزت دینی چاہیے، جاوید اقبال معاملات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن چیئرمین نیب کے پیچھے وہی نائب ہیں جو ماضی میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں