پنجاب کے سابق رکن اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل 130

پنجاب کے سابق رکن اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل

پنجاب کے سابق رکن اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل

لاہور: قصور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سابق رکن اسمبلی الیاس خان اور ان کے ساتھیوں نے شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

یاد رہے کہ الیاس خان پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر وہ (ن) لیگ میں شامل ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں