پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ چار نام سامنے آگئے 108

پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ چار نام سامنے آگئے

پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ چار نام سامنے آگئے

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 4 ناموں پرغور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چاروں ناموں پر غور کیا گیا، اپوزیشن نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ اور کامران رسول کے نام دیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کے نام دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چاروں ناموں پرغور کیلئے پیر 28 مئی کو شہباز شریف اور محمود الرشید کی دوبارہ ملاقات ہوگی جس میں کوئی نیا نام بھی زیر غور آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور نگراں سیٹ اپ قائم ہوجائے گا۔

صدر مملکت نے بھی عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کی تاریخ کی سمری منظور کرلی ہے جس کے تحت ملک بھر میں ایک ساتھ 25 جولائی کو منعقد ہوں گے

ذرائع کے خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

42 سالہ منظور آفریدی کا تعلق فاٹا کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے فرسٹ کزن اور سینیڑ حاجی ایوب آفریدی کے بھائی ہے۔ ان کے کزن مرزا محمد آفریدی بھی فاٹا سے سینٹر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں