ٹرین حادثےکی تحقیقات میں پیش رفت، دونوں ٹرینوں کے بلیک باکس مل گئے 131

ٹرین حادثےکی تحقیقات میں پیش رفت، دونوں ٹرینوں کے بلیک باکس مل گئے

ٹرین حادثےکی تحقیقات میں پیش رفت، دونوں ٹرینوں کے بلیک باکس مل گئے

ٹھٹھہ(امین فاروقی)ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور حادثےکا شکار ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے بلیک باکس حاصل کرلیےگئے ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں بلیک باکس موجود تھا، دونوں مسافر ٹرینوں کے بلیک باکس حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلیک باکس کے ذریعے ٹرین حادثےکی وجوہات معلوم کی جاسکتی ہیں، چیک کیا جائےگا کہ حادثے کے وقت ٹرینوں کی رفتار کیا تھی ۔

خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب آج صبح پونے چار بجے ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اترکرمخالف ٹریک پر آگئی تھیں جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنے والی بوگیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے جب کہ 100سےزائد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو سول اسپتال گھوٹکی،ڈہرکی ،رحیم یار خان اور پنوعاقل کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ، ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا کہ رات 3 بج کر 40 منٹ کے وقت کراچی آنے والی ٹرین کے ڈبے گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر بریک لگانے کی بہت کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رکی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوجائیگا کہ میں جاگا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں