ٹھٹھہ مکلی جیمخانہ میں پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سیمینار منعقد ہوا 155

ٹھٹھہ مکلی جیمخانہ میں پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سیمینار منعقد ہوا

ٹھٹھہ مکلی جیمخانہ میں پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سیمینار منعقد ہوا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )مکلی جیمخانہ میں پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے ایک سیمینار ذیر صدارت سینیٹر سسئ پلیجو اور چیئرپرسن فشر فوک فورم یاسمین شاہ منعقد ہوا جہاں اوبایو خشک، محبوب بروہی، اقبال جاکھرو، پروفیسر مختیار شاہ، خدا بخش بہرانی سیدہ فضاء شاہ و دیگر نے خطاب کیا سینیٹر سسئ پلیجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں دریاء اور سنمدر کے حوالہ سے پاکستان فشر فوک فورم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں محمد علی شاہ اس جدوجہد میں ایک بڑے محرک نام رہے

جنکی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی سندھو دریا سندھ کی شناخت اور اسے وابسطہ زندگی ہے اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو آثار نظر آرہے ہیں وہ انتہائ خطرناک ہیں ایسے میں ہم ارسا اور واپڈا کی کارکردگی پر تحفظات رکھتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انڈس ڈیلٹا اہمیت کا حامل ہے جسمیں انسانی حق کو قانونی حیثیت دلانے کے لئے کاوشیں جاری رہیں گی

سینیٹر سسئ پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ سندھو دریا میں پانی روک کر ایک مخصوص ذہنیت دکھائ گئ ہے اور اب ارسا اور واپڈا کی آپس میں چپقلش بڑھ گئ ہے اس صورتحال میں دونوں کے چیئرمینوں کو استعفی دینا چاہئے سمندری طوفان اور اسکے اثرات کو خد سے تبدیلی پیدا کی گئ ہے پی ٹی آئ حکومت نے انڈیا میں اپنے ملک کا پانی کیس کمزور کھا گیا ہے اور ارسا پر قبضہ کرکے من پسند فیصلے کئے جارہے ہیں سندھ بیراج پر تحفظات رکھتے ہیں دنیا میں ڈیمز ختم کئے جارہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں جہاں سندھو دریاء میں پانی نہی وہیں

ایک مخصوص ذہنیت یکطرفہ فیصلے کرتی ہے اور پانی مسائل پر سندھ کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے انڈس ڈیلٹا اور انسانی زندگی لازم ملزوم ہے اسے قانونی حیثیت دلانے کے لئے پارلیمنٹ سے قانون سازی ضروری ہے اس حوالہ سے ہم نے ہمیشہ سندھ اور سندھو دریاء ڈیلٹا اور انسانی زندگی کی آواز بنکر اپنا حق ادا کیا ہے لیکن افسوس کہ سندھ آواز کو دبا دیا جاتا ہے پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے لیکن پاکستان کا استحکام سندھ وسائل سے وابسطہ ہے کہ سندھ حقوق کو اہمیت دینی چاہئے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مزید مظبوط ہو اس کے لئے سندھ حقوق کو سننا وفاقی اداورں کے لئے اہم ہے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے پر یہاں بھی سندھ کی نمائندگی برائے نام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں