22

دھابیجی پریس کلب پر شاندار جشن آزادی پاکستان کی تقریب ، سینیٹر سسئ پلیجو کی خصوصی شرکت

دھابیجی پریس کلب پر شاندار جشن آزادی پاکستان کی تقریب ، سینیٹر سسئ پلیجو کی خصوصی شرکت

ٹھٹھہ نمائندہ
دھابیجی پریس کلب پر شاندار جشن آزادی پاکستان کی تقریب ، سینیٹر سسئ پلیجو کی خصوصی شرکت ، پاکستانی پرچم بھی لہرایا ، سینیٹر سسئی پلیجو نے پاکستان کی عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دی
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے اور برابری، انصاف و پرامن ماحول پیداکرنے کی شدید ضرورت ہے ۔
سینیٹر سسئ پلیجو
اس وقت پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے انشااللہ پاکستان کا مسقبل شاندار ہوگا۔ پاکستان کے لیئے کئی سیاسی ہیروز اور پاک افوج کے جوانوں نے لازال قربانیاں دی ہیں ہم ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ آج بھی ہماری جدوجہد یہی ہونی چاہیے کہ ہم آیئن پاکستان کا تحفظ کریں ۔ اور ملکی عوام کی برابری کی بنیاد پر خدمت کریں سسئ پلیجو نے گزشتہ رات قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے

جان محمد مہر بہادر صحافی تھا اس کے قلم کو انصاف فراہم کرنے کے لیئے تمام اقدام فوری کیے جائیں۔ سینیٹر سسئی پلیجو نے یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریدر مودی کو فاسشٹ قرار دیتے ہوے کہا کہ مودی کے سیاح کارناموں کو تاریخ ہمیشہ نفرت کی نظر سے دیکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ آئیندہ انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو کابی حاصل کر کہ وزیر اعظم ہونگے اور پاکستان کو مزید مستحکم کریں گے

۔ جشن آزادی پاکستان تقریب میں پیپلزپارٹی سینئر رہنما عثمان کنبہار ، ایس ایچ او گھارو ممتاز بروہی ، ایس ایچ او دھابیجی غلام علی لاکھو ، چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ ، رحیم خان شورو ، سکندر علی پہنور ، چوہدری مبشر رضا ، وحید عارفانی ، تنویر حیدر پلیجو ، یعقوب پلیجو ، فاروق پلیجو حسن خان ، سمیت صحافیوں اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں