135

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ، 6 سالہ بچی جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزمان 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن کی رہائشی عشال دوپہر 2 بجے کے قریب اپنے گھر کے برآمدے میں لوہے کی گرل تھامے کھڑی تھی کہ اسی دوران محب نامی پڑوسی بینک سے 50 ہزار روپے نکلوا کر واپس آیا تو اس بات سے بے خبر تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان اس کے تعاقب میں ہیں۔

ملزمان نے محب سے رقم چھیننا چاہی اور اس دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر ننھی عشال موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

دوسری جانب ملزمان محب سے 50 ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

عشال تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، جس کی تدفین کورنگی کے قبرستان میں کردی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن پولیس اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں