فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی رقاصہ ثمینہ سندھو کی فائل فوٹو 114

لاڑکانہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، مقامی رقاصہ جاں بحق

لاڑکانہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، مقامی رقاصہ جاں بحق

لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب گوٹھ کنگا میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رقاصہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوٹھ کنگا میں شادی کی ایک تقریب کے دوران بعض تماشائیوں نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رقاصہ ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/04/182729_7387477_updates.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”https://www.fsmedianetwork.com/category/sindh” caption=”فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی رقاصہ ثمینہ سندھو کی فائل فوٹو” type=”link” link=”https://www.fsmedianetwork.com/category/sindh” align=”center” ]

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد نشے میں تھے، جنہوں نے رقص کے دوران مدہوش ہو کر فائرنگ کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مقتولہ کی لاش چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال پہنچا دی گئی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر لاڑکانہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) تنویر حسین تنیو سے رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں