صحافی کا فون چھیننےکا معاملہ: شاہد مسعود کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد: مقامی عدالت نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی اور اس کا موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر سے اُس کا موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی، جس پر صحافی نے ان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر عدم حاضری پر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
انہیں آج اڈیالہ جیل سے لا کر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔
مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا