نوازشریف کی سزا معطلی: سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل خارج ہونے پر کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ضمانت کی منسوخی کے لیے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں اور اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوھات درکار ہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئ تبدیلی نہیں آئ ،نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے ، نون لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انھیں نئ قیادت منتخب کرنی چاھئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے، (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی ہے۔