حکومت کو کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا: فواد چوہدری 110

حکومت کو کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا: فواد چوہدری

حکومت کو کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ق لیگ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اپنی سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک جماعت نہیں، ق لیگ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، چوہدری برادران سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، کوئی اتحادی چھوڑ کر نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائی گئیں اور سب کے اتفاق رائے سے بنی تھیں، ملک سے متعلق فیصلوں کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی بہتر تجویز آئی تو غور کریں گے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت ہر جماعت کا سیاسی نظریہ ہے، جمہوریت جرائم پر پردہ ڈالنے کا نام نہیں بلکہ احتساب کا نام ہے۔

اس سے قبل لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ معیشت بہتر ہورہی ہے، یہ سال بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات کا ہوگا، اس سال پاکستان اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایکسپورٹ کرے گا اور اس سال پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی، اس سال عمران خان کی قیادت میں معاشی سفر طے کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کے بغیر ملک نہیں چلتا، سیاسی جماعتیں حقیقت ہیں، یہاں جھگڑا صرف سیاسی جماعتوں میں دو بڑوں کو این آر او دینے کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں