138

ایکسپریس کے بعد جیو نیوز،ڈان گروپ،نوائے وقت ،بول نیوز اور اے ٹی وی ورکرز کے حقوق کے لیئے احتجاجی کیمپ

ایکسپریس کے بعد جیو نیوزڈان گروپ،نوائے وقت ،بول نیوز اور اے ٹی وی ورکرز کے حقوق کے لیئے احتجاجی کیمپ

اسلام آباد(فایزہ شاہ)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) نے ایکسپریس میڈیا ورکرز بحالی کیمپ کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تحریک کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی ،

ایکسپریس کے بعد جیو نیوز،ڈان گروپ،نوائے وقت ،بول نیوز اور اے ٹی وی ورکرز کے حقوق کے لیئے احتجاجی کیمپ

تیسرے مرحلے پر (آج)پیر کو جیو نیوز کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا ،رواں ہفتے کے دوران نوائے وقت ،ڈان گروپ ،اے ٹی وی ورکرز کے لیئے پی آئی ڈی کے سامنے اور بول گروپ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگیں گے ،

آر آئی یو جے نے صحافیوں کو آئی ٹی این ای سمیت لیبر کورٹس میں قانونی معاونت کا فیصلہ بھی کیا ہے ،تحریک کا دوسرا مرحلہ مکمل نتائج تک مسلسل جاری رئیگا ،ورکرز کشن پالیسی کے حامل میڈیا ہاوسز کے مائکس اٹھائے جائینگے

۔اتوار کو صدر آر آئی یو جے مبارک زیب خان ،جنرل سیکرٹری علی رضا علوی ،فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری اور اراکین مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے

کہ روزگار بچاؤ تحریک کے تیسرے مرحلے میں (آج) پیر کو سہہ پہر تین بجے جیونیوز میں گزشتہ چار ماہ سے تنخواؤں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ جیو گروپ کے دفاتر کے باہر لگایا جائیگا ،6فروری بدھ کو ڈان گروپ میں تنخواؤں میں چالیس فیصد کٹوتی کے خلاف ڈان گروپ کے سامنے احتجاجی کیمپ کا انعقاد ہو گا ،

جبکہ نوائے وقت گروپ میں تنخواؤں کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر کے خلاف 7فروری جمعرات کو احتجاجی کیمپ ہو گا ،8فروری کو اے ٹی وی ورکرز کی بحالی کے لیئے پی آئی ڈی کے سامنے دن اڑھائی بجے احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا

جبکہ 9فروری کو بول نیوز میں تنخواؤں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی کیمپ کا انعقاد ہو گا ،

سماءٹی وی اور نیو نیوز کے حوالے سے احتجا ج کا اعلان جلد ہو گا آر آئی یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے سامنے لگایا جانے والے احتجاجی کیمپ بدستور قائم رئیگا

جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت جبری برطرفیوں اور تنخواؤں کی عدم ادائیگی کے مرتکب میڈیا ہاوسز کے مائک تقریبات میں نہیں رکھنے دیئے جائینگے ،

آر آئی یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ جبری برطرفیوں کے شکار ورکرز کو قانونی معاونت بھی فرائم کی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں